اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں پر 14 ستمبر کی وضاحت کو چیلنج کردیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں پر 14 ستمبر کی وضاحت کو چیلنج کردیا۔ اکثریتی ججز کی 14 ستمبر کی وضاحت پر الیکشن کمیشن نے نظر ثانی دائر کردی۔
موقف اختیار کیا عدالتی فیصلہ پر تاخیر کا ذمہ دار الیکشن کمیشن نہیں۔ بارہ جولائی فیصلہ کی وضاحت 25 جولائی کو دائر کی۔ سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو وضاحت کا آرڈر جاری کیا۔ پی ٹی آئی کی دستاویز پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا نہ عدالت نے تحریک انصاف کی دستاویزات پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا۔

الیکشن کمیشن وضاحت کی درخواست کے بعد پارلیمنٹ نے قانون سازی کردی ۔ سپریم کورٹ 14 ستمبر کی وضاحت پر نظر ثانی کرے۔

مزید پڑھیں :لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع تعینات،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں