اسلام آباد(نیوزڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کر دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔اعلامیے کے مطابق نئے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کیلئے کی گئی ہے،
سیکرٹری دفاع کی تعیناتی کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکرٹری رہیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد علی یکم اکتوبر کو اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے،انکی تقرری دو سال کے لیے کنٹریکٹ پر عمل میں لائی گئی ہے
موجودہ سکرٹری دفاع اپنے عہدے کی معیاد ختم ہونے پر سبکدوش ہوچکے ہیں