اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز طوفانی بارش کے باعث روال ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ۔
پانی کی زائد آمد سے احتیاطی اقدام کے طور پر راول ڈیم کے سپل ویز صبح 6 بجے کھول دیئے ۔ڈیم میں پانی کی سطح 1,752 فٹ تک پہنچ گئی جس سے حکام کو ممکنہ سیلاب کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر آمادہ کیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کردی ۔ وہ شہریوں کو ندیوں اور ندی نالوں سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔مزید یہ کہ ضلعی انتظامیہ ندی نالوں اور پلوں کی کڑی نگرانی کرے گی۔ کسی بھی ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات نافذ کردیئے۔















