اہم خبریں

وفاقی حکومت کے ڈھانچے کو کم کیا جائے گا،آئی ایم ایف کی بڑی شرائط سامنے آگئیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز) آئی ایم ایف کی بڑی شرائط سامنے آگئیں۔ آئی ایم ایف کی شرط ہے پاکستان این ایف سی ایوارڈ فارمولے پر نظر ثانی کرے گا۔ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔
آئی ایم ایف صوبائی حکومتوں کے اخراجات مانیٹر کرے گا،ذرائع کے مطابق مستقبل میں پنجاب حکومت کی طرز پر بجلی قیمتوں پر ریلیف نہیں دیا جائیگا۔ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے دوران ضمنی گرانٹس جاری نہیں کرے گا۔
پاکستان زرعی شعبہ ،پراپرٹی سیکٹر ،ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لائے گا۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان نیشنل فنانس معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔ وفاق اورصوبوں کے درمیان نیا نیشنل فنانس معاہدہ کیا جائیگا۔
پاکستان شعبہ توانائی کو جی ڈی پی کے ایک فیصد سے زائد سبسڈی نہیں دے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اصلاحات کی جائیں گی۔ حکومت بجلی کی قیمتوں کیلئے جامع پیکیج لائے گی۔
توانائی شعبے کے پاور پرچیز معاہدوں پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔
غذائی اجناس کی امدادی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جائیگا۔ وفاقی حکومت کے ڈھانچے کو کم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :29ستمبر کو پورے ملک کی اہم شاہراؤں پر دھرنے دینگے، حافظ نعیم الرحمان

متعلقہ خبریں