اہم خبریں

حکومت غیرقانونی طریقے سےآئینی ترمیم کرناچاہتی ہے، شاہدخٹک

اسلام آباد (اے بی این نیوز) راہنما پی ٹی آئی شاہدخٹک نے کہا کہ جو وسپیکرممبران کوتحفظ نہ دےسکےاس سےکیا آئین کےتحفظ کی امیدرکھیں۔ نوازشریف نےبنیادڈالی عدلیہ کوکمزورکرنےکی۔
یہ لوگ آئین وقانون کی صرف بات کرتےہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
یہ سارے فارم47کی پیداوارہیں،الیکشن میں عوام نےہمیں ووٹ دیا۔ الیکشن میں ہمارےمینڈیٹ کوچرایاگیا۔ ملک میں سیاسی استحکام کےبغیرمعاشی استحکام نہیں آئےگا۔
حکمرانوں نےملک کولوٹنےکےسوا کوئی کام نہیں کیا۔
حکومت غیرقانونی طریقے سےآئینی ترمیم کرناچاہتی ہے۔ سازش کرکےہم سےاپناانتخابی نشان چھین لیاگیا۔ یہ لوگ اپنےمن پسند ججزکوعدالت میں لگاناچاہتےہیں۔
چیلنج کرتاہوں کہ ن لیگ والےآئینی ترمیم کامسودہ دکھادیں۔
رہنمان لیگ آمنہ حسن شیخ نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سےآئین کوری رائٹ کرنےکی کوشش کی گئی۔ پارلیمنٹ کاکام ہے آئینی ترمیم کرے۔ عدالتوں میں ہزاروں کیسزالتواکاشکارہیں عوام کومشکلات ہیں۔
آئینی ترمیم سےمتعلق ہمارےپاس نمبرزپورےہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ آئینی ترمیم سےمتعلق اتفاق رائے پیداکیاجائے۔ تحریک انصاف کیوں اپنامثبت کردارادانہیں کررہی۔
کیا انہوں نےاپنی جماعت صرف احتجاج اورجلسوں کیلئےبنائی ہے؟

مزید پڑھیں :رؤف حسن کو سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا،نئی ذمہ داریاں شیخ وقاص اکرم کے سپرد

متعلقہ خبریں