اہم خبریں

پنجاب کی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، نئے افسران تعینات

لاہور (نیوزڈیسک ) پنجاب میں بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کاسلسلہ شروع ، چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سی سی پی او لاہور تبدیل۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری کے بعد نئے افسران تعینات کردیئے ۔چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل کو عہدے سے ہٹا کر وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ زاہد اختر زمان نئے چیف سیکرٹری تعینات، اس سے قبل زاہد اختر زمان سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات تھے۔آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیاانکی جگہ ڈاکٹر عثمان انور کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا ، ڈاکٹر عثمان اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی موٹروے تعینات تھے۔دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کو نیا سی سی پی او لاہور تعینات کردیا۔علاوہ ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو بھی عہدے سے ہٹا کر خدمات واپس پنجاب اسمبلی کے سپرد کردی گئیں۔

متعلقہ خبریں