اہم خبریں

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی لاہور جلسے میں شرکت سے معذرت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اپنی خراب طبیعت کے باعث لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ X کا رخ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “میں دن میں ٹھیک تھا لیکن شام کو دوبارہ بخار ہو گیا اور اس بار یہ زیادہ شدید ہے۔ مجھے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور میں لاہور جلسہ میں شامل ہونے کی امید کر رہا تھا لیکن بہت کمزوری محسوس کر رہا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں وہ لاہور کا سفر نہیں کر سکتے۔

مروت نے امید ظاہر کی کہ لاہور اور پنجاب کے لوگ خان کی حمایت کے لیے باہر آئیں گے۔ اللہ پاکستانیوں کو ہمت دے۔واضح رہے کہ دو روز قبل شیر افضل مروت کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے متعلق آگاہ کیا تھا۔اس بارے میں بھی انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ ابتدائی ٹیسٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ وہ کورونا سے متاثر ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ،کارکن پہنچنا شروع،اسٹیج کی تیاریاں جاری

متعلقہ خبریں