اسلام آباد( اے بی این نیوز ) مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ہم اس مسودے کا ساتھ دیتے تو یہ ملک اور قوم کی امانت میں خیانت ہوتی۔ صحافی نےسوال کیا کہ
آج خبریں چلی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے آپ سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔
میں بھی جواب نہیں دے رہا، مولانافضل الرحمان کا مسکراتے ہوئے جواب ۔ میں اس معاملے ہر اس سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ صحافی نے پھر سوال کیا کہ سوال پورے پاکستان میں آپ کے کردار کی باتیں ہو رہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ
ہم نے حکومت کا مسودہ مکمل مسترد کردیا ہے۔ حکومت کہہ رہی ہے ہمارا کوئی مسودہ ہے نہیں۔ مسودہ کسی کو دیا گیا اور کسی کو نہیں ،جو مسودہ مہیا کیا گیا وہ کیا تھا؟جو کچھ بھی ہمارے حوالے کیا گیا ہم نے اس کا مطالعہ کیا۔ یہ مسودے کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی قابل عمل ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا سنگجانی جلسہ،حکومت نے کروڑوں بہا دیئے،چرچا تحریک انصاف کا مگر خرچہ حکومت کا