اہم خبریں

دفعہ 144کی خلاف ورزی،شہرام ترکئی کا اخراج مقدمہ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے اخراج مقدمہ کےلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس درج ہے، اس حوالے سے شہرام ترکئی نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔شہرام ترکئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مقامی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے درج مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کو محض سیاسی دشمنی پر ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا، موجودہ حکومت ریاستی مشینری استعمال کر کے غیر قانونی ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔درخواست گزار نے عدالت عالیہ کے روبرو موقف اختیار کیا کہ احتجاج کے دوران کسی قسم کے ہتھیار یا اسلحے کا استعمال نہیں ہوا، مقدمہ صرف سیاسی انتقام لینے کےلیے درج کیا گیا ہے۔سیشن کورٹ نے مقدمہ میں پٹیشنر کی ضمانت منظور کر رکھی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ مقدمہ قانونی تقاضوں پر پورا نہیں اترتا لہٰذا خارج کیا جائے۔

متعلقہ خبریں