اہم خبریں

آئینی ترمیمی بل،حکومت نمبر گیم پورےکرنے میں ناکام، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ملتوی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) حکومت آئینی ترمیمی بل بارے نمبر گیم پورےکرنے میں ناکام، قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس ملتوی کر دیئے گئے۔ سینٹ کا اجلاس بھی کل صبح ساڑھےگ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی سے منظور کیے جانے کے بعد وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نمبر گیمز پورے نہ کر سکی جس کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے نمبر گیم پوری نہ ہونے کی وجہ سے آئینی ترمیمی بل کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ مو خر کر دیا گیا
سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سمیت متعدد اراکین اسمبلی نےآئینی ترمیم پر ووٹنگ کا اجلاس کل تک موخر کرنے کی تجویز دے دی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا تھا تاہم اب قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، اجلاس دن ساڑھے 11 بجے کے بجائے شام 4 بجے ہونا تھا جو شروع نہ ہوسکا، اب اجلاس رات 11 بجے کے بعد شروع ہوا جو کل تک ملتوی کردیا گیا۔
کمیٹی نے صبح 10 بجے کی میٹنگ کے بعد سپیکر سے کہا کہ اہم امور پر فیصلوں کیلئے وقت درکار ہے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کی درخواست پر آج کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اجلاس کے 6 نکاتی ایجنڈے میں آئینی ترامیم کا بل شامل نہیں، نمبر پورے ہونے پر آئینی ترامیم کا بل سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے حکومت کا قطعی طور پر ساتھ نہیں دے سکتے،مولانافضل الرحمان

متعلقہ خبریں