اہم خبریں

بنوں میں دیسی ساختہ بم دھماکہ،ایک سپاہی شہید

راولپنڈی(نیوزڈیسک) ضلع بنوں میں دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد جانی خیل ضلع بنوں میں ایک دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سپاہی گل شیر شہید ہوگئے، گل شیر کی عمر 24 سال اور ان کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں