اہم خبریں

ہمارے حکومت گرانے میں محسن نقوی بھاگا پھرتا تھااسے ہی نگراں وزیراعلیٰ لگادیاگیا،عمران خان

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محسن نقوی کو تحریک انصاف کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے حکومت گرانے میں ایک شخص بھاگا پھرتا تھا وہ محسن نقوی تھا،محسن نقوی کی تعیناتی نے الیکشن کمیشن کے جانبدار ہونے کاثبوت دیا ،الیکشن کمیشن ہرطرح سے پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ دے رہا ہے،نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کیخلاف کل الیکشن کمیشن کے دفتر کےباہر احتجاج کرینگے۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کیخلاف بدھ کوراولپنڈی میں احتجاج کریں گے،نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کےخلاف عدالت میں جارہےہیں،نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ صاف و شفاف الیکشن کرانےآتے ہیں،نگران مقرر کرنے کا مقصد نیوٹرل امپائر کھڑا کرناہوتاہے،ہم نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے ایسے نام دیئے جو انہیں بھی قبول ہونے چاہیے تھے،پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے ہماری طرف سے نام جانچ پڑتال کے بعد دیئےگئے،جمہوریت ڈنڈی سے نہیں اخلاقیات سے چلتی ہے، ترقی یافتہ ممالک میں حکمران چھوٹی غلطی پر بھی استعفی ٰدے دیتے ہیں،اس وقت کے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جونسن نے کورونا کے دوران پارٹی کرنے پر استعفی ٰدے دیا،خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کے دیئے گئے نام پر متفق ہوئے،اعظم خان ایک ایماندار اور باصلاحیت انسان ہیں، توشہ خانہ کا کیس بہت بڑا مذاق ہے،اس حکومت نے توشہ خانہ میں میری تمام تفصیل دی ،نوازشریف آصف زردی نے توشہ خانہ سے گاڑیاں چوری کیں،اب عدالت نے ان سے توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگا تو کہتے ہیں کہ سیکرٹ ہے۔پیر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت میں اخلاقی معیار ہوتا ہے جس پر وہ کھڑی ہوتی ہے،ہم نے برطانوی جمہوری نظام ملک میں قائم کیا،برطانیہ میں ایک جھوٹ پر وزیراعظم کو استعفی دینا پڑتا ہے،انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب لگایا ہے۔ہمارے حکومت گرانے میں ایک شخص بھاگا پھرتا تھا وہ محسن نقوی تھا،نگراں حکومت کی بنیادی وجہ اس کا غیر جانب دارہونا ہے مگرامحسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ لگا کر غیرجانبداری کو ختم کر دیا گیا ،انہوں نے کہاکہ محسن نقوی تحریک انصاف کا سب سے بڑا دشمن ہے،انہوں نے کہاکہ احمدسکھیرا س وقت کابینہ سیکرٹری ہیں ہم نے ان کا نام اس لئے دیا کہ کوئی اس پر اعتراض نہیں کرسکے گا،ہم نے ناصر کھوسہ کا نام دیا،سوچا کہ یہ نام ان کو بھی پسند ہوگا،انہوں نے ہمارے تمام نام مستردکردیئے اورمحسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا اعلان کردیاگیا،ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں جے یو آئی نے اعظم خان کا نام صحیح دیا ہم نے تسلیم کرلیا،انہوں نے کہاکہ اس الیکشن کمیشن کا ہر فیصلہ ہمارے خلا فآتا ہے،الیکشن کمیشن کے آٹھ فیصلوں کے خلاف عدالت گئے تمام فیصلے وہاں ختم ہوئے،انہوں نے کہاکہ توشہ خانہ کا کیس بہت بڑا مذاق ہے،اس حکومت نے توشہ خانہ میں میری تمام تفصیل دی ،نوازشریف آصف زردی نے توشہ خانہ سے گاڑیاں چوری کیں،اب عدالت نے ان سے توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگا تو کہتے ہیں کہ سیکرٹ ہے۔

متعلقہ خبریں