اہم خبریں

خوشخبری،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی،جانئے کتنی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) مہنگائی کی ماری عوام کیلئےبڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اب تک کی ورکنگ مطابق پٹرولیم قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے، پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 12 سے 13 روپے فی لٹر تک کمی ہوسکتی ہے

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں،اس کمی کا اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی آئے گا، پی ایس او ایڈ جسٹمنٹ، کسٹم ڈیوٹی میں بھی کمی ہوئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات پر لیے جانے والے پریمیئم میں بھی کمی ہوئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 15 ستمبر کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :نوٹ کے نئےڈیزائن ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اہم انکشاف کر دیا

متعلقہ خبریں