اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان کو عہدےسےہٹا کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔گریڈ 20 کے کیپٹن (ر) نور الامین مینگل کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔کیپٹن (ر) نور الامین اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔















