ابو ظہبی(نیوزڈیسک) ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید بھارت کے دورہ پر نئی دلی پہنچ گئے، ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زئد کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مابین ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان توانائی سمیت4 مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
ولی عہد یواے ای نے یواے ای برکہ ایٹمی پاور پلانٹ کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے کے سپرد کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ جوہری توانائی میں اسٹریٹیجک شراکت داری کا فیصلہ کرلیا۔
ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان طویل مدتی ایل این جی سپلائی کا معاہدہ بھی ہوا۔اس کے علاوہ امارات نیوکلیئر انرجی کمپنی اور نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے برکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کردیئے۔
ملک بھر میں جدید موسمی ریڈار نصب کئے اور 300آٹومیٹک ویدر سٹیشنز لگائے جائیں