اہم خبریں

لاہور سے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

لاہور( نیوز ڈیسک )لاہور سے انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کا ایک بین الاقوامی نیٹ ورک رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا بہانہ بنا کر سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے بھی لوٹ لیے۔انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ جعلی دستاویزات تیار کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔انسانی سمگلنگ گینگ کے پرنٹنگ پریس کو کئی ممالک کے لیے جعلی دستاویزات تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے بین الاقوامی گروہوں کے ساتھ روابط کا بھی انکشاف ہوا ہے اور ہندوستانی اور افغان شہری بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔تحقیقات کے دوران پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بے نقاب ہو گئی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انسانی سمگلنگ کے خلاف بڑی کامیابی پر انٹیلی جنس ایجنسی اور ایف آئی اے لاہور کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی ایک سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ادارے انسانی سمگلنگ کو روکنے کے لیے اس طرز پر مزید کارروائیاں جاری رکھیں گے اور انسانی سمگلنگ کے خاتمے اور مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔
مزید پڑھیں:� زہریلے چنے کھانے سے ایک ہی خاندان کی 6خواتین سمیت 7افراد بے ہوش

متعلقہ خبریں