خیرپور( نیوز ڈیسک ) خیرپور میں زہریلے چنے کھانے سے ایک ہی خاندان کی 6 خواتین سمیت 7 افراد بے ہوش ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خیرپور کے علاقہ شادی شہید کے قریب زہریلے چنے کھانے سے ہی ایک ہی گھر کی 6خواتین سمیت 7 افراد بے ہوش ہوگئے۔ ب
ے ہوش ہونیوالوں میں سکینہ ۔ لیلہ۔مشتاق خاتون، کرشما۔ عارفہ، زرفان حسین ۔شاہین شامل ہیں۔تمام افراد کو بے ہوشی کے حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ورثاء کے مطابق بے ہوش ہونیوالوں نے چنے والے سے چنے خرید کر کھائے تھے جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ، خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال















