اہم خبریں

حکومت کو مبارک ہو ، اس فیصلے سے ہمارا توشہ خانہ کا نیا کیس فارغ ہوگیا، عمران خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )عمران خان نے قمر جاوید باجوہ کے بغیر فیض حمید کے ٹرائل کو بد نیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ کہتے ہیں باجوہ کو ٹرائل میں شامل کیا گیا تو سارے بھید کھل جائیں گے۔

یہ مجھے فیض حمید سے ڈرا رہے ہیں۔ فیض حمید ہر بار قمر جاوید باجوہ کی اجازت سے ملنے آتا تھا۔ باجوہ کو ٹرائل سے باہر رکھا ہوا ہے کیونکہ رجیم چینج اسی نے کیا تھا ۔ ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے وہ غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہیں۔ غیرسیاسی کہنے سے نہیں اعمال سے ثابت ہوگا۔فوج اب غیر سیاسی ہوگئی ہے تو ملک کیلئے اچھی بات ہے۔

آٹھ فروری کو دھاندلی کس نے کرائی؟میری گرفتاری کا آرڈر کس نے دیا؟اس کی انکوائری کرائیں۔ ۔ نو مئی ہماری پارٹی ختم کرنے کیلئے کرایا گیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز ان کے پاس ہیں سامنے لائیں ۔ ان سے اپیل کرتا ہوں خدا کیلئے غیر سیاسی ہوجائیں ملک تباہی کے دہانے پر ہے۔با ہر آ نے دو چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا۔

عمران خان کی نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی ۔ توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دورانعمران خان اپنی نشست سے اٹھ کر نیب کے تفتیشی افسر کے پاس آئے۔ ۔ کہا وعدہ معاف گواہ اور تم پر کیسز کروں گا۔ ۔نیب نے ایک کروڑ 80 لاکھ کے ہار کی قیمت 3 ارب 18 کروڑ لگائی ۔ ۔ ان کی وجہ سے میری بیوی 7 ماہ سے جیل میں ہے۔

عمران خان نے مزید کہا نیب ترامیم پر سپر یم کورٹ کا فیصلے این آ ر ٹو ہے۔ حکومت کو مبارک ہو ۔ اس فیصلے سے ہمارا توشہ خانہ کا نیا کیس فارغ ہوگیا مجھے تو خوشی منانی چاہیے۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس بھی تقریبآ ختم ہونے والا ہے۔ ملک سے نہیں بھاگوں گا ساری زندگی جیل میں رہنے کو تیار ہوں۔ ۔ حکومتی ارکان کا کرپشن کا پیسہ باہر پڑا ہے ۔

شہباز شریف کے خلاف مقصود چپڑاسی کا 24 ارب کرپشن کا کیس ہم نے بنایا تھا۔

عوامی نمائندے کرپشن کرتے ہیں پھر کیسز ختم کرنے کیلئے قانون پاس کراتے ہیں۔ ۔ ۔اب وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن ہوگیا۔ انہوں نے کرپشن کے راستے کھول دیئے ہیں۔ ۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کے خلاف سازش کرنے والوں کو ٹکٹ نہ دینے کی دھمکی بھی دے دی۔
مزید پڑھیں :انٹرا پارٹی الیکشن کیس: پی ٹی آئی کی مختلف درخواستیں مسترد

متعلقہ خبریں