لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کی اپنے خلاف کارروائی کو چیلنج کیا تھا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کر رہا ہے۔عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن قانون کے برعکس عہدے سے ہٹانا چاہتا ہے، الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں ہے، اور میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر کارروائی شروع کی گئی ہے، عدالت پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی روکنے کا حکم دے۔لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے، 5 رکنی بنچ 30 جنوری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔















