اہم خبریں

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ایک فیصد مزید اضافہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت شرح سود میں ایک فیصد مزیداضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سود کی شرح17 فیصد تک ہوگئی ہے۔کراچی میں اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران شرح سود میں اضافے کا اعلان کیا۔جمیل احمد نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی اور معاشی حالات کے پیش نظر شرح سود میں اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد سود کی شرح17 فیصد تک ہوگئی ہے۔ شرح سود میں اضافے کا مقصد افراط زر میں اضافے اور مالیاتی استحکام کو لاحق خطرات کو روکنا ہے۔قومی مرکزی بینک نے امید ظاہر کی کہ شرح سود میں اضافے سے پائیدار بنیادوں پر معیشت ترقی کی راہ پر ہموار ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں