اہم خبریں

قید کا مطلب قید ہوتی ہے ،فائیوسٹار سہولتیں نہیں ہوتیں، رؤف حسن

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ گرفتاری کے دوران مجھ پر کوئی فزیکل ٹارچر نہیں ہوا،رویہ سول تھا۔ قید کا مطلب قید ہوتی ہے ،فائیوسٹار سہولتیں نہیں ہوتیں۔
میں نے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایاجس پر مجھ پر مقدمہ بنتا ہو۔ عام سیل میں جو صورتحال ہوتی ہے ان میں ہی رہا ہوں۔ ہم ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں،ہمیں غداری اور حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ بانٹنے بند کرنے ہوں گے۔
ملک میں سیاسی استحکام کے علاوہ مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ ہم سب محب وطن ہیں چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے۔ ہم نے ملٹری کورٹ کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں :سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے، اختر مینگل کا استعفیٰ فیڈریشن کیلئے بڑ ادھچکا ہے،فواد چودھری

متعلقہ خبریں