اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی حتمی منظوری کا معاملہ۔ پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری مزید تاخیر کا شکار ہو گئی۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے ستمبر میں مزید اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔
آئی ایم ایف بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کو بھی اجلاسوں کا شیڈول جاری ۔ بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں میں بھی پاکستان کا ایجنڈہ شامل نہیں ۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے۔
13 ستمبر کے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ناروے کا کیس شامل۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معائدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔ پاکستان کو تاحال بیرونی فائنسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات، ذرائع کے مطابق
پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈہ شامل ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے پر امید ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایکسٹرنل فائنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے ایڈوانس سٹیج پر ہیں۔
اس ماہ قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری ملے گی۔
مزید پڑھیں :نوازشریف کو جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں نہیں بیٹھنا چاہیے تھا ،عمرا ن خان ڈیل نہیں کریں گے،محمد علی درانی