لاہور(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 25 پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری کی منظوری دے دی۔اسامہ لغاری کو محکمہ زراعت کا پارلیمانی سیکرٹری، ملک افتخار احمد کو پارلیمانی سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور تعینات کر دیا گیا ہے۔
شعیب اویسی بورڈ آف ریونیو کے پارلیمانی سیکرٹری، منصور اعظم توانائی، شہریار ملک ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ملک وحید پارلیمانی سیکرٹری خوراک ہوں گے۔
اجمل خان پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن، سلطان باجوہ ہاؤسنگ، سونیا عاشق انسانی حقوق و مذہبی امور، حسن عسکری شیخ پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت، تجارت، شازیہ رضوان برائے اطلاعات و ثقافت، صاحبزادہ غزین عباسی لیبر کے لئے اور افرادی قوت، خالد رانجھا کو پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و پارلیمانی امور تعینات کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ خرم ورک لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، محمد زبیر برائے مائنز اینڈ منرلز، رانا طارق برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ضیاء اللہ شاہ پنجاب ایمرجنسی سروسز کے پارلیمانی سیکرٹری نوشین عدنان برائے سکول ایجوکیشن، میاں شاہد حسین ایس اینڈ جی اے ڈی کے لیے منتخب ہوئے۔
اور ارشد جاوید وڑائچ کو سماجی بہبود بیت المال کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔رشدہ لودھی کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، تیمور علی لالی کو پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ، انس محمود کو یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس، سلمیٰ سعدیہ تیمور پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں، سلطان حیدر علی پارلیمانی سیکرٹری برائے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم مقرر ہوئے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ ، پاکستانی سکواڈ میں تبدیلیاں، دو نئے کھلاڑی شامل















