اہم خبریں

منی لانڈرنگ کیس ، مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الٰہی کا شناختی کارڈ عدالتی احکامات پر بلاک کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ مونس الٰہی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ترجمان نے تصدیق کی کہ مونس الٰہی کے علاوہ چھ دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔

اینٹی منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے تھے۔دیگر ملزمان میں عامر سہیل، عمر فیاض، امتیاز علی شاہ، فواد علی اور عابد علی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز کپ کے مینٹورز کا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں