اہم خبریں

پی ٹی آئی اس وقت اندرونی اختلافات کا شکار ہے،امیر مقام

اسلام آباد (اےبی این نیوز   )وفاقی وزیرامیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ ملک نے ترقی کی۔ ہزارہ موٹروے مسلم لیگ ن کا تحفہ ہے۔
قائد (ن )لیگ نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو ترقیاتی منصوبے دیے۔
بانی پی ٹی آئی نے ملک میں نفرت کی سیاست کی،پی ٹی آئی اس وقت اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔ نوجوانوں کےذہن خراب کرناپی ٹی آئی کاوتیرہ ہے۔ پی ٹی آئی وزرا ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔
توشہ خانہ سےچرائےگئےتحفوں پرپی ٹی آئی میں لڑائی چل رہی ہے۔ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈےپرکام کررہی ہے۔ شرپسند عناصر کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔
شرپسند عناصر میں ملک میں انتشار اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں :بشریٰ بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت پراپیگنڈہ کر رہی ہے،بیرسٹر سیف

متعلقہ خبریں