لاہور ( اے بی این نیوز )رانا ثنااللہ نے کہا ہے جیل میں صبح 7بجے ملاقات کسی کے کرانے سے ہی ہوسکتی ہے۔ ہوسکتا ہے انہوں نے انتظامیہ کے سامنے ملاقات کی بات رکھی ہو۔
صبح 7بجے ملاقات معمول سے ہٹ کر ہے۔
اس ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کا ملاقات نہ کرانے کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوا۔ جیل انتظامیہ سے متعلق ان کا سارا پروپیگنڈا آج زمین پر ہے۔ ہم اس صورتحال سے بالکل پریشان نہیں ہیں۔
ہمیں معلوم ہے گنڈاپور جو بھی کرتے ہیں اجازت سے کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کو دھرنوں کے بجائے ملک کی بہتری کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔ پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے مل بیٹھ کر معاملات حل کرے۔ پی ٹی آئی میثاق جمہوریت کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھے۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ تمام معاملات پر بات ہوئی۔
مزید پڑھیں :گورڈن کالج راولپنڈی ڈیڑھ صدی سے زیادہ پرانا،ایک عہد اور تاریخ ساز تعلیمی ادارے کی مختصر تاریخ