اسلام آباد (اے بی این نیوز) محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ 4 بجے ترنول جائیں گے۔ وعدے کے مطابق ہم ترنول پہنچے ہیں۔ شہبازشریف جس طرح حکومت کررہا ہے کیا اس کا ضمیرملامت نہیں کرتا۔
بلوچستان میں غریب مزدوروں کی دیہاڑی 700روپے ہیں۔ یہاں ووٹ خریدنے کیلئے 7 کروڑ دئے جاتے ہیں۔ قانون نافذ نہ ہوا تو یہ ملک ڈوب جائے گا۔
آئین کی بحالی اور پارلیمان کو طاقت کا سر چشمہ بنانے کیلئے ساتھ دیں۔
ملک میں ٹریلین آف ڈالرز کا سونا موجود ہے۔ بنگلہ دیش میں تو حسینہ واجد کو بھاگنے کا موقع مل گیا۔ شہباز شریف کو ملک سے بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔
مزید پڑھیں :مبارک ثانی کیس، سپریم کورٹ کا مفتی تقی عثمانی اورفضل الرحمان کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ