فیصل آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، دیگر کی تلاش جاری ۔
تھانہ ٹھیکری والا میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ثناء نامی خاتون اپنے دوست وسیم کو ملنے کیلئے لاہور سے فیصل آباد آئی تھی۔
لاہور واپس جانےکیلئے بس نہ ملنے پرثناء وسیم کے ایک دوست کے گھر چلی گئی جہاں عمران نامی ایک شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وسیم کو رسیوں سے باندھ دیا اور ثناء نامی خاتون کو اجتمائی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، ٹھیکری والا پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دو ملزمان اکبر اور عثمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار















