اہم خبریں

ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضروری ہے، بیانات دیتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے،نواز شریف

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضروری ہے۔ سا بق وزیر نواز شریف نے پارٹی کےمشاورتی اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمیں بیانات دیتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا یا ایسے افراد کا احتساب ہونا ضروری ہے۔ ہمیں کارکردگی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو زیادہ فوکس رکھنا ہے۔ شباز شریف نے کہا کہ ہم درست سمت کی طرف چل پڑے۔

اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور مل کر فیصلے کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی۔ معاشی اور پارٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں :مشوانی برادران کیس: سیکرٹری دفاع 20 اگست کو دوبارہ طلب

متعلقہ خبریں