اہم خبریں

مقروض ملک کی وزیر اعلیٰ کے یوم آزادی کے جوڑے اور سینڈل کی قیمت،آپ جان کر ششدر رہ جائیں گے

راولپنڈی ( اے بی این نیوز        ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یومِ آزادی کا جوڑا اور سینڈل کتنے کی ؟ قیمت سامنے آگئی ہے۔

موقع کی مناسبت سے لباس زیب تن کرنے میں مریم نواز کا کوئی ثانی نہیں ، وہیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مہنگے کپڑوں کے چرچے بھی سوشل میڈیا پر خوب رہتے ہیں ۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پہنے گئے لباس اور جوتے کی قیمت سے متعلق بھی صارفین نے پتہ لگا لیا ہے ۔
پاکستان کے یومِ آ زادی پر بھی مریم نواز نے سفید رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا ہے۔
سوشل میڈیا پیج کی جانب سے مریم نواز کی سبز سینڈل اور لباس سے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے۔ مذکورہ پیج کی جانب سے اپنی پوسٹ میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز، لباس اور سینڈل کے کے پیج کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
دوسری جانب مریم نواز کے لباس کے برانڈ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر بھی وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تصویریں شیئر کی ہیں۔ جس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سفید رنگ کے خوبصورت لباس کی قیمت 34 ہزار 9 سو 99 روپے جبکہ اُن کے جوتے کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 7 سو 94 ہے۔ یہ انہوں نے آج کے دن زیب تن کئے ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں بجلی کے بل گھروں کے کرایوں سے زیادہ ہو گئے،لوگ سراپا احتجاج ہیں،بلوم برگ

متعلقہ خبریں