اہم خبریں

کراچی ایئرپورٹ سے ملکی اور غیرملکی پروازیں منسوخ ،وجوہات سامنے آگئیں

کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سے بیرون ملک جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ دو تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر اتوار کی صبح تاخیر کا شکار ہوئیں۔

پی آئی اے کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 536 منسوخ کر دی گئی۔اسی طرح کراچی سے کولمبو کی پرواز UL-184، SereneAir کی کراچی سے پشاور کی پرواز ER-554، SereneAir کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز ER-504 اور اسی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز ER-522 منسوخ کر دی گئی۔

اسی طرح ایئر بلیو کی لاہور جانے والی پرواز PA-402 اور اسی ایئر لائن کی ملتان جانے والی پرواز PA-807 بھی منسوخ کر دی گئی۔ایئرسیال کی کراچی سے لاہور جانے والی دو پروازیں PF-147 اور PF-143 بھی منسوخ کر دی گئیں۔

دوسری جانب پی آئی اے کی کراچی سے ملتان جانے والی پرواز پی کے 310 تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جب کہ ایئر لائن کی اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
مزید پرھیں: قومی ہیرو ارشد ندیم کا قافلہ لاہور ائیرپورٹ سے میاں چنوں کی طرف روانہ

متعلقہ خبریں