اہم خبریں

میئر کراچی کیلئے جوڑ توڑکاسلسلہ جاری، جماعت اسلامی وفد ن لیگ کے پاس پہنچ گیا

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کیلیے جوڑ توڑ اور سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد آج جماعت اسلامی کا وفد حافظ نعیم کی سربراہی میں ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔ جہاں رکن قومی اسمبلی کہیل داس کوہستانی نے جماعت اسلامی کے وفد کا استقبال کیا۔ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم کو شہرقائد میں کامیابی پرمبارکباد پیش کرتا ہوں، جماعت اسلامی نے تنظیم کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی، مجھ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ذمہ داری ڈالی گئی ہے، حافظ نعیم مایوس نہ ہوں، ہم اتفاق رائے پیدا کریں گے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ چند لوگ کراچی میں بلدیاتی انتخاب کرانا نہیں چاہتے تھے، ہم سب واقف ہیں کیا کیا ہوتا ہے اور ہم سب سامنا کرتے ہیں، شہر کراچی بہت زیادہ تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس شہر کی ترقی سندھ اور پاکستان کی ترقی ہے۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ صوبوں سے لوکل باڈیز میں مالیات کی منتقلی کا نظام موجود ہے، جماعت اسلامی چاہتی ہے اتفاق رائے پیدا ہوجائے، لیکن ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، ہمارے اعتراضات الیکشن کمیشن میں ہیں، دوبارہ گنتی پر اعتراض نہیں لیکن جو گنتی ہو وہ الیکشن کمیشن کے سامنے ہو۔

متعلقہ خبریں