پشاور(نیوزڈیسک)بڈھ بیر پولیس سٹیشن کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا ۔ دھماکے میں تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی















