اسلام آباد(نیوزڈیسک)مرکزی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپی ڈی ایم ایم حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ’’امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگراں وزیر اعلیٰ بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھا دیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کوہی تعینات کردیں‘۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے دیئےگئے نام پر طنزیہ ٹویٹ کر دی۔ یاد رہے کہ محسن نقوی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے دو ارکان نے تحریری اعتراض الیکشن کمیشن میں جمع کروا چکے ہیں۔حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہ ہونے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کو گیا تھا، جو تقرری میں ناکام رہی تو پھر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔
امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگران وزیر اعلیٰ بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھا دیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو بنا دیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 22, 2023















