اہم خبریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب سوشواکنامک رجسٹری کا افتتاح، اپناگھر سکیم شروع کرنے کااعلان

لاہور ( اے بی این نیوز      )وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب سوشواکنامک رجسٹری کا افتتاح۔ اپناگھر سکیم شروع کرنے کااعلان۔ لاہورمیں تقریب سے خطاب میں کہااپنا گھر سکیم میں 25لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہوگئی۔
بی آئی ایس پی کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ کسانوں کا بھی درست ڈیٹا اکھٹا کررہے ہیں۔ بجلی کے بلوں کا عوام پر بوجھ بہت زیادہ ہے ۔ اس کو کم کرنے کیلئے منصوبہ لا رہے ہیں۔

45 لاکھ صارفین 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے ہیں۔ ان کیلئے سولر منصوبہ لا رہے ہیں۔ اس سے بجلی کے بل آدھے ہو جائیں گے۔ موجودہ دور میں فیصلہ سازی کیلئے ڈیٹا انتہائی اہم ہے۔ مستند اعداد و شمار کے بغیر ٹھیک فیصلے نہیں ہو سکتے۔ دنیا آج ڈیٹا کے تحت کام کرتی ہے۔ ریلیف ان لوگوں کو ملنا چاہئے جو حقدار ہیں

مزید پڑھیں :تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کا مزید 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

متعلقہ خبریں