اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دائر کردی۔رپورٹس کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے سی پی پی اے نے نیپرا میں نظر ثانی درخواست دائر کر دی ہے۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جون 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست کی ہے جس کی سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔واضح رہے کہ سی پی پی اے نے اس سے قبل 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
سی پی پی اے کے مطابق جون میں 35.13 فیصد بجلی پانی سے، 11.06 فیصد مقامی کوئلے سے، 1.95 فیصد فرنس آئل سے اور 8.66 فیصد مقامی گیس سے پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے نے کہا کہ گزشتہ ماہ درآمد شدہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) سے 18.10 فیصد اور جون میں جوہری ایندھن سے 14.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروز جمعرات 25 جولائی 2024 سونے کی قیمت