اہم خبریں

اگر یہ سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )اسدقیصر نے کہا کہ مریم نوازسمجھتی ہے کہ عدلیہ اس کےماتحت ہے۔
مریم نواز نے عدلیہ کو دھمکایااس کی مذمت کرتے ہیں۔
مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے۔
سیاسی جماعت ہونےکےباوجودہمارےدفترپرحملہ کیاگیا۔
ہمارے دفتر کو کس قانون کے تحت سیل کیا گیا اور سٹاف کو گرفتار کیا گیا ۔
یہ اس ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جو بجلی، گیس کے بلز آرہے ہیں وہ ہر کسی کی برداشت سے باہر ہیں۔
اگر یہ سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔
ان کےپاس ہمیں روکنےکاکوئی قانونی جوازنہیں۔
ہم ملک کوقانون وآئین کےمطابق چلائیں گے۔
پہلا مطالبہ ہے یہ استعفی دیں اور دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔

مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے بھوک ہڑتال کررہے ہیں، عمر ایوب

متعلقہ خبریں