اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنما(ن)لیگ دانیال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کوکمزورکرنےکی کوشش کررہی ہے۔ پاکستان مشکلات کےباوجودآگےبڑھ رہاہے،
بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 9مئی کو احتجاج کی ہدایات دیں۔
سب نے دیکھا کہ کیسے پی ٹی آئی والوں نے دفاعی تنصیبات پر حملے کیے۔پاک فوج کےجوان ہمارے کل کیلئےاپنی جانیں قربان کررہےہیں۔پاکستان کمزورہوگاتوپارلیمنٹ نہیں چل سکے۔
ملک کے کمزورہونےسےملکی معیشت زبوں حالی کاشکاررہےگی۔
پاکستان کوجوآگ لگائےوہ ہمارےساتھ نہیں چل سکےگا۔کوئی ایک منصوبہ بتادیں جومکمل کیاہو۔وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر ہے تھے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نےپاکستان کیخلاف دنیابھرمیں منفی پروپیگنڈاکیا۔
ملک کوگالی دینےوالوں کےساتھ آہنی ہاتھوں سےنمٹاجائےگا۔بانی پی ٹی آئی سمجھتےہیں وہ وزیراعظم ہیں توملک چلےگا۔ان تمام چیزوں کےباوجودحکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی۔
اگرپاکستان کمزورہوگاتواستحکام نہیں آسکےگا۔
پاکستان کی لڑائی ہرجماعت اورادارےنےلڑنی ہے۔سب مل کرکوشش کریں گےتوملک آگےبڑھےگا۔پی ٹی آئی نےہمیشہ لاشوں پرسیاست کی،ان کامقصدملک کی تباہی ہے۔
نوازشریف اورشہبازشریف کی قیادت میں بہتری کی جانب بڑھیں گے۔
مزید پڑھیں :امریکی افغا نستان سے جاتے ہوئے صرف ہمارے خطے میں دہشتگردی چھوڑ کر گئے،لیفٹیننٹ جنرل (ر) سردار عبد القیوم