اسلام آباد (اے بی این نیوز )بنوں چھاؤنی پردہشتگردانہ حملےپرپاکستان نےافغانستان کواحتجاجی مراسلہ جاری کردیا۔ افغان سفارتخانے کےڈپٹی ہیڈآف مشن کووزارت خارجہ میں طلب کیاگیا،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق
15جولائی2024کوبنوں چھاؤنی پرہونیوالے حملے پرپاکستان کاسخت ردعمل پیش کیا۔ حملے کےنتیجے میں8سیکیورٹی اہلکارشہیداورکئی زخمی ہوئےتھے۔
دہشتگردحملہ افغانستان میں مقیم حافظ گل بہادرگروپ نےکیاتھا۔
حافظ گل بہادرگروپ،کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشتگردحملوں کےذمہ دارہیں۔ ان حملوں کےنتیجےمیں سیکڑوں شہری اورسیکیورٹی اہلکارشہیدہوئے۔
مزید پڑھیں :کوہاٹ،درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،3 مزدور جاں بحق،4زخمی