اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اہلخانہ سمیت خیبرپختونخوا ہائوس منتقل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) رہائی ملنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اپنے اہل خانہ سمیت خیبرپختونخوا ہاوٴس منتقل ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صنم جاوید کے والد سے رابطہ کرکے انہیں اور صنم جاوید سمیت تمام اہل خانہ کو کے پی ہاوٴس میں رہنے کی گزارش کی تھی۔

ترجمان کے پی ہائوس یار محمد نیازی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اپنی مرضی سے اپنی فیملی کے ساتھ کے پی ہاوٴس اسلام آباد میں ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو جمعرات تک صنم جاوید کو گرفتار کرنے اور اسلام آباد سے باہر لے جانے سے بھی روک دیا۔

صنم جاوید کو گوجرنوالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرکے بلوچستان پولیس کے حوالے کردیا تھا جو انہیں کوئٹہ لے جانا چاہتی تھی تاہم ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا۔

متعلقہ خبریں