پشاور( نیوز ڈیسک ) جمعرات کو پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی ایئر لائن کے طیارے میں لینڈنگ کے وقت آگ لگ گئی۔پرواز SV-792 جو ریاض سے پشاور آرہی تھی کہ اس کے عقبی حصے میں آگ لگ گئی۔
طیارے کے اترتے ہی لینڈنگ گیئر میں آگ لگ گئی۔تمام مسافروں کو طیارے میں ایمرجنسی ایگزٹ استعمال کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا گیا۔پشاور ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے بائیں لینڈنگ گیئر سے چنگاریاں اور دھواں اٹھتے دیکھا۔
اے ٹی سی نے فوری طور پر پائلٹ کو آگاہ کیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے حکام نے فائر اینڈ ریسکیو سروسز کو طلب کر لیا۔ فائر فائٹرز نے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔تمام 276 مسافر اور عملے کے 21 ارکان انفلٹیبل سلائیڈ کے ذریعے طیارے سے باہر نکلے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختوانخوا حکومت کا بڑا اقدام ،غریب خاندانوں کو مفت سولر پینل فراہم کریگی