اہم خبریں

توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔الیکشن کمیشن میں عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کی توہین کے کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت شعیب شاہین کے معاون وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کے پاس وکالت نامہ ہے تو جمع کروائیں ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیلئے اس کیس میں کوئی حکم امتناع نہیں ، جنوری میں آخری بار ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی تھی، ہائیکورٹ نے حتمی آرڈر پاس کرنے سے روکا تھا لیکن کارروائی کی جا سکتی ہے ۔الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے ۔
مزید پڑھیں: باجوڑ ، پی کے 22 ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل سخت سکیورٹی میں جاری

متعلقہ خبریں