اہم خبریں

اڈیالہ جیل میں قید ملزم کو قتل کر دیا گیا

راولپنڈی( اے بی این نیوز        )تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں ہو نے والے قتل ایک مقدمےمیں گرفتارملزم کو مبینہ طورپراڈیالہ جیل میں قتل کر دیا گیا۔
ملزم شاویز بھٹی کےجیل میں قتل کی تفتیش میں پیشرفت سامنے آئی ہے کہ
شاویزبھٹی کی گزشتہ روزقتل کےمقدمےمیں ضمانت ہوئی تھی ۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنےآئی ہے کہ مقتول کی رہائی کاپروانہ آنےسےقبل ہی اس کو مبینہ طور پر زہردیاگیا۔
مقتول کےمنہ سےخون اورجھاگ نکلتی رہی۔
شاویزبھٹی کو چندروزقبل بھی تشددکانشانہ بنایاگیا۔ متاثرہ ہونےکےباوجودشاویزبھٹی کیخلاف ہی مقدمہ درج کیاگیا۔ پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلرنےجیل انتظامیہ کی مددسےقتل کامنصوبہ بنایا۔ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
جیل سپرنٹڈنٹ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کاابتدائی بیان ریکارڈکیاجائےگا۔ پولیس حکام کوجیل انتظامیہ سے تفتیش کیلئےخط لکھ دیاگیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزاسپتال کےڈاکٹرزنے شاویزبھٹی کو مردہ حالت میں لیا۔
جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ میں 4ماہ کے دوران 4 قیدی ہلاک اور5 کےساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔

مزید پڑھیں :کال ٹریسنگ قانون کی منظوری دینے والے حکمران کل جیل کی ہوا کھائیں گے، عمرایوب

متعلقہ خبریں