اہم خبریں

سکیورٹی وجوہات،کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند

کراچی (نیوزڈیسک) جرمن قونصل خانہ کے آفیشل فیس بک پیج پر حکام نے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چند سکیورٹی وجوہات کی بناء پر جرمن قونصل خانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا جارہا ہے ۔ کراچی میں موجود جرمن قونصلیٹ جنرل اگلے نوٹس تک بند رہے گا۔

قونصلیٹ نے فیس بک پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی شہری پہلے سے جاری کردہ ویزا اٹھاسکتے ہیں تاہم نئے ویزے اگلے نوٹس جاری ہونے تک بند کئے جارہے ہیں۔ ہاد ہے کہ جرمنی بین الاقوامی طلباء کیلئے سرفہرست مقامات میں سے ایک ہے

بشمول پاکستان یورپی یونین کےممالک نے حال ہی میں بلاک سے باہر کے ہنر مند کارکنوں کو ملک میں آنے اور اگر وہ صحیح معیار پر پورا اترتے ہیں تو ایک سال تک کام حاصل کرنےکیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔ متعددپاکستانی شہریوں نے جرمن ویزے کیلئے درخواستیں جمع کرارکھی ہیں اور ملاقاتوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

کیف ، بچوں کے ہسپتال پر روسی میزائل حملے میں 36 افراد ہلاک، متعدد شہروں کو نشانہ بنایا گیا

متعلقہ خبریں