لاہور( نیوز ڈیسک ) ججوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس خرم شہزاد نے ان کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایس پی لاہور ہائی کورٹ نے ٹیسٹ کرانے کیلئے انسپکٹر جنرل پنجاب کو خط لکھ دیا، خرم شہزاد نے عدالت کی سکیورٹی کے حوالے سے نئی تجاویز بھی تیار کرلیں ۔ایس پی لاہور ہائیکورٹ نے عدالت میں نصب15 خراب کیمروں سمیت تمام سی سی ٹی وی کیمرے ٹھیک کرانے کی ہدایت کردی۔
اس کے علاوہ ایس پی خرم شہزاد نے لاہور ہائیکورٹ میں فورس بڑھانے اور عدالت کی آس پاس تمام بڑی بلڈنگز پر اسنائپرز تعینات کرنے کی بھی تجویز دیدی۔
مزید پڑھیں: بجلی کا شارٹ فال 5600 میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا