اہم خبریں

کندھ کوٹ میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، دو اہلکار شہید

کندھ کوٹ(نیوز ڈیسک ) سندھ کے شہر کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 20 سے زائد ڈاکوؤں نے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا، پولیس نے بتایا کہ اس کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔شہید اہلکاروں کی شناخت اللہ ڈنو سبزوئی اور نثار احمد کلہوڑو کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں زاہد نصیرانی اور انور چنہ شامل ہیں، فورس کا کہنا ہے کہ بعد میں ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کچے کے علاقے کی طرف فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں: ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں اضافے کا اعلان،عوام پر مزید بوجھ

متعلقہ خبریں