اہم خبریں

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات، حماد اظہر نے ملتان کے ضلعی صدر کو معطل کر دیا

ملتان(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب چیپٹر کے صدر حماد اظہر نے پارٹی کے جنوبی پنجاب کے صدر عون بپی کی جانب سے ملتان ضلعی صدر کی تقرری سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

حماد اظہر کی معطلی کے احکامات کے بعد خالد جاوید وڑائچ کو ضلع ملتان کے صدر کے عہدے پر بحال کر دیا گیا ہے۔مزید برآں حماد اظہر نے اس مسئلے کے حل کے لیے ارکان قومی اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور بیرسٹر تیمور کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
مزید پڑھیں: دارالعلوم کے فتوے کے بعد پہلا انسانی دودھ بنک معطل

متعلقہ خبریں