اہم خبریں

لیپ ٹاپ بیٹری پھٹ گئی،آتشزدگی سے 2 بہن بھائی جاں بحق، 7 افراد زخمی

فیصل آباد(نیوزڈیسک)ستیانہ روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق آگ سے جھلسنے والے 2 بہن بھائی الائیڈ اسپتال میں دم توڑ گئے، جبکہ 3 بچوں سمیت 7 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ چارجنگ پر لگے لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے لگی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ چارجنگ پر لگے لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سےپھیل گئی۔ آر پی او ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن واقعے کی تحقیقات کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے واقعے پر اظہارِ افسوس کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی ۔ وزیراعلیٰ نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں دینے کا حکم ۔ہارڈویئر ایکسپرٹ عمار جعفری کا کہنا ہے کہ موبائل یا لیپ ٹاپ کی بیٹریوں کو چارج کرتے ہوئے کیا احتیاط کرنی چاہئے۔ بیٹری چارج ہونے کے بعد فوری اتار لی جائے، ساری رات بیٹری چارج کرنے سے بچا جائے۔

عید الاضحی :زیادہ گوشت کھانے پر 1200 سے زائد شہری ہسپتال پہنچ گئے

متعلقہ خبریں