اہم خبریں

ینگ ڈاکٹرز ایسو ایشن کا کل سے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان

لاہور (  اے بی این نیوز     )ینگ ڈاکٹرز کا کل سے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) پنجاب نے کل (پیر) سے صوبے بھر کے ہسپتالوں کے OPD کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وائی ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارا کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا، جس پر کل پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند رہیں گی۔

مزید پڑھیں :سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس پر سماعت کل ہوگی

ڈاکٹر شعیب نیازی نے مطالبہ کیا کہ چند روز میں ڈی ایچ کیو سرگودھا اور چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹروں پر تشدد کے واقعات پر ڈاکٹرز سیکیورٹی بل پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ مقامی بنیادوں پر ڈاکٹروں کی بھرتی کے ایڈہاک اور غیر منصفانہ نظام کو ختم کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کے حکومتی وعدے فوری پورے کیے جائیں۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں۔

متعلقہ خبریں