لندن(نیوز ڈیسک ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف الیکشن میں (ن) لیگ کی قیادت کریں گے،نوازشریف ہی وزیراعظم کے امیدوار ہونگے۔ آج لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا انتخابی مہم میں نوازشریف اور مریم نواز بھی شامل ہوں گے، ہم سب کی مشترکہ رائے ہے پارٹی کی کامیابی کیلئے نواز شریف کا پاکستان میں ہونا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف بھی چاہتے ہیں جلدی واپس جاؤں ، مریم نواز اگلے ہفتے واپس جائیں گی۔ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کہا کہ معزز جج صاحبان تحفظات پر توجہ دیں اور انہیں دور کریں، ہمارے اوپر خریدو فروخت کا جھوٹا الزام لگایا گیا، ہمارے پاس 171 کے نمبرز پورے تھے، بلال وڑائچ آزاد امیدوار تھے، تحریک انصاف کے لوگ ان سے اسمبلی توڑنے پر ناراض تھے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہو سکتا ہے تین ماہ میں الیکشن نہ ہوں ۔















